اعظم سواتی

الیکشن کمیشن نے وفاقی وزیر اعظم سواتی الزامات کے کیس میں مہلت دینے کی استدعا مسترد کر دی

اسلام آباد (گلف آن لائن) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وفاقی وزیر اعظم سواتی الزامات کے کیس میں مہلت دینے کی استدعا مسترد کر دی ۔ جمعرات کو وفاقی وزیر اعظم سواتی کے وکیل کے معاون الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے اور کہاکہ سینئر وکیل سپریم کورٹ میں مصروف ہیں۔ اس دور ان الیکشن کمیشن نے مہلت دینے کی استدعا مسترد کر دی۔ الیکشن کمیشن نے اعظم سواتی کو شوکاز نوٹس جاری کر تے ہوئے 26 اکتوبر کو اعظم سواتی کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں