اسلام آباد (گلف آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہاہے کہ پاک بھارت میچ کیلئے حوصلے بلند ہیں۔انہوں نے میچ سے ایک روز قبل ہی سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک پیغام میں کہا کہ پاک بھارت میچ کیلئے حوصلے بلند ہیں۔
فواد چوہدری نے کہا کہ اس ٹاکرے میں انشاء اللّٰہ پاکستان ہی جیتے گا۔خیال رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ (آج) اتوار کو شام 7 بجے کھیلا جائے گا۔قومی ٹیم کے بھارت کے خلاف میچ کے لیے بارہ کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا گیا ہے۔بابر اعظم کے ساتھ محمد رضوان ،فخر زمان ،محمد حفیظ ، حیدر علی، شعیب ملک، آصف علی ، شاداب خان ، عماد وسیم ، حسن علی، شاہین آفریدی اور حارث رؤف شامل ہیں۔