حسن علی

حسن علی نے ٹیم کے سجدہ شکر ادا کرنے کی تصویر شیئر کردی

دبئی (گلف آن لائن)پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے میچ میں بھارت کو تاریخی شکست دینے کے بعد ٹیم کے سجدہ شکر ادا کرنے کی تصویر شیئر کردی۔فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر حسن علی نے ٹیم پاکستان کے سجدہ کرنے کی تصویر شیئر کی ہے۔

حسن علی نے شیئر کی گئی تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ الحمداللّٰہ الحمداللّٰہ الحمداللّٰہ۔ حسن علی نے تصویر کے ساتھ قومی پرچم بھی شیئر کیے ہیں۔یاد رہے کہ پاکستان نے ورلڈکپ مقابلوں میں بھارت سے شکست کا جمود توڑ کر اسے چاروں شانے چت کرتے ہوئے 10 وکٹوں سے ہرادیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں