سندھ ہائی کورٹ

سندھ ہائی کورٹ،عزیربلوچ کی فوجی عدالت کے فیصلے کے خلاف درخواست خارج

کراچی (گلف آن لائن)سندھ ہائی کورٹ نے لیاری گینگ وارکا سرغنہ عزیربلوچ کی فوجی عدالت کے فیصلے کے خلاف درخواست خارج کردی، عزیزبلوچ نے فوجی عدالت کے فیصلے پر عملدرآمد روکنے کی استدعا کی تھی۔پیرکوسندھ ہائی کورٹ میں لیاری گینگ وارکے سرغنہ عزیربلوچ کی فوجی عدالت کے فیصلے کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی ، درخواست گزارکے وکیل عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔

سرکاری وکیل نے کہاکہ درخواست قابل سماعت نہیں ہے ، فوجی عدالتوں کے فیصلے کیخلاف اپیل سپریم کورٹ میں کی جاسکتی ہے۔جس پر عدالت نے لیاری گینگ وارکے سرغنہ عزیربلوچ کی فوجی عدالت کے فیصلے کے خلاف درخواست خارج کردی ، درخواست عزیر بلوچ کے وکیل کی عدم حاضری کے سبب خارج کی گئی۔عزیزبلوچ نے درخواست میں فوجی عدالت کے فیصلے پر عملدرآمد روکنے کی استدعا کی تھی ، جس پر عدالت نے وکیل کودرخواست قابل سماعت ہونے پردلائل کی ہدایت کی تھی۔

یاد رہے اپریل 2017 میں پاک فوج نے پاکستان آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکریٹ ایکٹ1923 کے تحت لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیربلوچ کو اپنی تحویل میں لیا تھا۔لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ نے جے آئی ٹی کے سامنے لرزہ خیز انکشافات کیے تھے۔ جس میں کہا گیا تھا کہ عزیر بلوچ نے شیر شاہ کباڑی مارکیٹ میں تاجروں کے اجتماعی قتل سمیت ایک سو ستانوے افراد کے قتل کا اعتراف کیا تھا۔
٭٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں