شیری رحمن

سینیٹر شیری رحمان کا ادارہ شماریات کی مہنگائی متعلق رپورٹ پر شدید تشویش کا اظہار

اسلام آباد (گلف آن لائن)نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے ادارہ شماریات کی مہنگائی متعلق رپورٹ پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق تباہی سرکار نے مہنگائی کے 70 سالہ ریکارڈ توڑ دیئے ہیں، اس حکومت کے 3 سال میں کھانے پینے کی اشیاء میں دو گنا اضافہ ہوا ہے۔

اپنے بیان میں شیری رحمن نے کہاکہ گزستہ 3 سال میں گھی 133 فیصد، آٹا 52 فیصد، دالیں 76 فیصد اور چینی 84 فیصد مہنگی ہوئی ہے، اس حکومت نے پیٹرول 49 فیصد، بجلی 57 فیصد جبکہ ایل پی جی کی قیمت میں51فیصد کیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں 133 فیصد تک اضافہ ہوا لیکن حکومت کے کان پر جوں تک نہیں رینگتی، انہوں نے عوام کے لئے یوٹلٹی اسٹور تک کے دروازے بند کر دیے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ہر 15 دن بعد پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کیا جا رہا، یکم نومبر سے حکومت ایک بار پھر پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا منصوبہ بنا رہی، یہ حکومت اب عوام کے لئے ایک سزا اور عذاب بن چکی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں