شازیہ مری

مہنگائی کیخلاف (کل)ملک بھر میں تاریخی احتجاج ہوگا ،شازیہ مری

اسلام آباد (گلف آن لائن)پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کی ترجمان شازیہ مری نے کہا ہے کہ جمعہ کو مہنگائی کیخلاف ملک بھر میں تاریخی احتجاج ہوگا ،پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت ہی ملک اور عوام کو مشکلات سے نجات دلائے گی۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ عوام بدترین مہنگائی اور معاشی بدحالی کے عذاب میں مبتلا ہیں۔انہوں نے کہا کہ 29 اکتوبر کو مہنگائی کے خلاف ملک بھر میں تاریخی احتجاج ہوگا ،چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر جیالے تاریخی احتجاج کرینگے ۔انہوں نے کہاکہ عوام بدترین مہنگائی اور معاشی بدحالی کے عذاب میں مبتلا ہیں، پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت ہی ملک اور عوام کو مشکلات سے نجات دلائے گی۔انہوں نے کہاکہ ملک اور عوام کو مشکلات سے سے نکالنے کی صلاحیت صرف پیپلزپارٹی کی قیادت میں۔

انہوں نے کہاکہ گزشتہ روز بھی زرعی ترقیاتی بنک سے ملازمین کو برطرف کیا گیا ہے ، بدترین مہنگائی کے دوران ملازمین کو بیروزگار کرنا شرمناک اور وحشیانہ عمل ہے ،عوام بلاول بھٹو زرداری کا ساتھ دیں وہ عوام کو کبھی بھی مایوس نہیں کرینگے ۔ شازیہ مری نے کہاکہ پیپلزپارٹی کی قیادت کو اس لیئے سزا دی جاتی ہے کیونکہ غریبوں کی وکیل ہے ۔انہوں نے کہاکہ سلیکٹڈ وزیراعظم ملک کو گروی رکھ کر قرضے لے رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں