اسلام آباد (گلف آن لائن)احتساب عدالت میں سابق صدر آصف زرداری ، سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کیخلاف توشہ خانہ ریفرنس پر سماعت اٹھارہ نومبر تک ملتوی کر دی گئی ۔ جمعرات کو احتساب عدالت کے جج اصغر علی نے ریفرنس پر سماعت کی ۔
دور ان سماعت فاروق نائیک، نیب پراسیکیوٹر عرفان بولا، وسیم جاوید عدالت میں پیش ہوئے ،نیب نے آصف زرداری کی بریت کی درخواست کی مخالفت کر دی ،احتساب عدالت آصف زرداری کی بریت کی درخواست مسترد کرے،سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی ایک روزہ حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پیش کی گئی ۔
فاروق ایچ نائیک نے استدعا کی کہ مجھے سپریم کورٹ جانا ہے، عدالت سماعت ملتوی کرے، احتساب عدالت نے سماعت مزید کارووائی کیلئے 18نومبر تک ملتوی کر دی۔ دور ان سماعت آصف زردادی ، یوسف رضا گیلانی کی ایک روزہ حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں منظور کرلی گئیں ۔