ثقلین مشتاق

ثقلین مشتاق نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں پاک بھارت ٹاکرے کی خواہش ظاہر کردی

شارجہ (گلف آن لائن)قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق نے کہا ہے کہ میں چاہتا ہوں کہ پاکستان ٹی 20 ورلڈ کے فائنل میں پہنچے تو اس کا مقابلہ بھارت سے ہو۔ایک سوال کے جواب میں ثقلین مشتاق نے کہا کہ پاکستان نے ورلڈ کپ میں بہترین آغاز کیا ہے، کھلاڑی بہترین انداز میں کرکٹ کھیل اور ایک دوسرے کا ساتھ دے رہے ہیں۔ دو میچ جیت کر اعتماد میں بہت اضافہ ہوا ہے، چاہتا ہوں کہ پاکستان فائنل میں پہنچے تو اس کا مقابلہ بھارت سے ہو۔

افغانستان سے مقابلے کے حوالے سے ثقلین مشتاق نے کہا کہ شارجہ کی وکٹ آسان نہیں ہے، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ہم کسی بھی ٹیم کو آسان نہیں لیں گے، افغانستان ٹیم کے پاس اسپنرز بہترین ہیں، ہمیں اسپنرز کے خلاف اپنی پلاننگ کے مطابق کھیلنا ہو گا، محمد نبی، راشد خان اور مجیب افغانستان کے اہم کھلاڑی ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کے گروپ مقابلوں میں بھارت اور نیوزی لینڈ کو ہرا چکا ہے، قومی ٹیم کا تیسرا مقابلہ جمعے کو افغانستان سے ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں