شعیب اختر

شعیب اختر کا تحقیقاتی کمیٹی کے سامنے پیش ہونے سے انکار

اسلام آباد(گلف آن لائن)پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے پی ٹی وی سپورٹس کی بنائی گئی تحقیقاتی کمیٹی کے سامنے پیش ہونے سے انکار کردیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق تحقیقاتی کمیٹی وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کی ہدایت پر قائم کی گئی ہے.بی بی سی سے بات کرتے ہوئے قومی ہیرو نے کہا کہ کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کے لیے کہا گیا لیکن انھوں نے انکار کر دیا ہے کیونکہ اس واقعہ کی پوری ویڈیو موجود ہے جسے دیکھ کر آسانی سے فیصلہ کیا جا سکتا ہے۔

شعیب اختر کا کہنا تھا کہ ان کے بارے میں یہ کہا جا رہا ہے کہ وہ پی ٹی وی سے کنٹریکٹ کے باوجود دوسرے ٹی وی چینلز پر بھی بیٹھ کر تبصرے کرتے رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ یہ بالکل علیحدہ معاملہ ہے جس کا اس واقعے سے قطعاً کوئی تعلق نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں