مسجد اقصی

مسجد اقصی کے دفاع کے لیے فلسطینی مزاحمت کے محاذ کھولے جائیں،حماس

استنبول ( گلف آن لائن )اسلامی تحریک مزاحمت حماسکے بیرون ملک امور کے سربراہ خالد مشعل نے کہا ہے القدس شہر اور بابرکت مسجد الاقصی پر اسرائیلی قابض کے حملوں کو عالمی رائے عامہ کا مسئلہ اور بین الاقوامی فیصلہ سازوں کی توجہ کا مرکز بنانا چاہیے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ترکی کے شہر استنبول میں سیاسی ورکشاپ میں شرکت کے دوران خطاب کرتے ہوئے خالد مشعل نے مزید کہ ہم القدس اور مسجد اقصی کے مسئلے کو بین الاقوامی ایشو کی شکل دے سکتے ہیں۔ جب ہم اسے مزاحمت کے ایجنڈے، فلسطینی عوام کے ایجنڈے اور اس کی افواج اور حکومتوں کے ساتھ قوم کے ایجنڈے پر ڈالیں گے تو وہ بین الاقوامی شکل اختیار کرے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل اپنے مذہبی انتہا پسند چہرے پر شرمندہ نہیں ہے۔ ہم یہ کہتے ہوئے کیوں شرمندہ ہوں گے کہ ہماری جدوجہد کا عنوان الاقصی اور یروشلم ہے؟ ہمیں یہ کہتے ہوئے گھبرانا نہیں چاہیے۔مشعل نے” قوم اور مزاحمت کے ایجنڈے پر الاقصی”کے عنوان سے اپنی تقریر میں اس بات پر زور دیا کہ مزاحمتی محاذوں کو ان کے تمام فطری اور مفروضہ مقامات پر کھولا جانا چاہییتاکہ قابض دشمن کو مسجد اقصی سے ہٹایا جا سکے۔مشعل نے خبردار کیا کہ اسرائیل کے ساتھ دوستی کرنے اور تعلقات نارمل کرنے والے مسجد اقصی کی توہین کے مرتکب ہورہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں