نیئر حسین بخاری

معیشت تباہی کے دھانے پر اور غریب و بے بس طبقات حکمرانوں کے نشانے پر ہیں، نیئر حسین بخاری

اسلام آباد (گلف آن لائن)سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی نیر حسین بخاری نے کہا ہے کہ معیشت تباہی کے دھانے پر اور غریب و بے بس طبقات حکمرانوں کے نشانے پر ہیں۔ اپنے بیان میں نیئر حسین بخاری نے کہاکہ ریاست مدینہ میں غریب کی شنوائی ہوتی تھی پی ٹی آئی دور میں رسوائی ہوتی ہے ،معیشت تباہی کے دھانے پر اور غریب و بے بس طبقات حکمرانوں کے نشانے پر ہیں۔

انہوںنے کہاکہ شہری بجلی گیس بل ادا کرنے اور اشیاء ضروریہ خریدنے سے مجبور کر دیئے گئے ہیں ،بے روزگاری مہنگائی بھوک افلاس سے تنگ عوام حکمرانوں سے نجات چاہتی ہے،اس سے پہلے کہ عوام گریبان پکڑ کر باہر پھینکیں وزیر اعظم مستعفی ہوں۔ انہوںنے کہاکہ نالائق نااہل حکمرانوں کی پیدا کردہ گھمبیر صورت حال سے نکلنے کا واحد حل نئے انتخابات ہیں ،خوشحال پاکستان کے دعویداران سرکاری اور غیر سرکاری خیراتوں پر انحصار کرکے ملکی معیشت بدحال کر رہے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں