اوگرا

اوگرانے عوام کی شکایات کو تیزی سے حل ،میرٹ پرفیصلہ فراہم کرنے کے لیے کنزیومر افیئرز ڈیپارٹمنٹ تشکیل دیدیا

لاہور(گلف آن لائن)آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی ( اوگرا) نے عوام کی شکایات کو تیزی سے حل کرنے اور میرٹ پرفیصلہ فراہم کرنے کے لیے کنزیومر افیئرز ڈیپارٹمنٹ تشکیل دیا ہے۔کنزیومر افیئرز ڈیپارٹمنٹ شکایات کے اعداد و شمار کو ہم آہنگ کرنے اور شکایت کنندگان کو سی آرپی آر( 2003 )کے تحت اپنی شکایات کا ازالہ کرے گا۔اوگرا نے صارفین کو ان کی دہلیز پر سہولت فراہم کرنے کے لیے کراچی، لاہور، کوئٹہ اور پشاور میں اپنے علاقائی دفاتر قائم کر رکھے ہیں۔مالی سال 2020-21 میں اوگرا کے نامزد افسران نے 8272 شکایات کا فیصلہ کیا ، 1341 گیس کنکشن مہیا کیے،

صارفین کو 118 ملین روپے کا ریلیف دیا،صارفین اپنی شکایات بذریعہ ڈاک، ای میل یا براہ راست اوگرا کی ویب سائٹ پر بھی درج کروا سکتے ہیں۔اوگرا عوام کو لائسنس یافتہ گیس ،آئل مارکیٹنگ ، ایل پی جی ، ایل این جی کمپنیوں اور سی این جی سٹیشنز وغیرہ کے خلاف شکایات کے ازالے کے لیے مفت انصاف محدود اورکم وقت میں دستیاذب کرنے کے لیے کوشاں ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں