سونے

سونے کی فی تولہ قیمت میں 2050 روپے کی کمی

کراچی (گلف آن لائن)بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 8ڈالر کی کمی سے 1794ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔اس کے نتیجے میں اور مقامی صرافہ مارکیٹوں میں ڈالر کی گھٹتی ہوئی قدر کے سبب جمعہ کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 2050 روپے اور 1758روپے کی کمی واقع ہوئی۔

کراچی ،حیدرآباد ،سکھر ،ملتان ،لاہور ،فیصل آباد ،راولپنڈی ،اسلام آباد ، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 118600روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 101680روپے ہوگئی۔اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 20روپے گھٹ 1440 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 17.15روپے گھٹ کر 1234.56روپے ہوگئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں