فرخ حبیب

پیپلز پارٹی 13 سال سے سندھ میں برسر اقتدار، عوام کو صحت کارڈ تک نہ دے سکی،فرخ حبیب

اسلام آباد (گلف آن لائن)وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ سندھ میں مسلسل 13 سال سے پیپلزپارٹی کی حکومت ہے جو عوام کو صحت کارڈ تک نہ دے سکی۔

بلاول بھٹو زرداری کے بیان پر اپنے ردعمل میں وزیر مملکت نے کہا کہ سندھ میں مسلسل 13 سال سے پیپلز پارٹی کی حکومت ہے جو نہ عوام کو صحت کارڈ دے سکی اور نہ ہی راشن سپورٹ پروگرام میں اپنا حصہ ڈال رہی ہے۔ فرخ حبیب نے کہاکہ پنجاب، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کی حکومتیں عوام کو صحت کارڈ دے رہی ہیں اس کے علاوہ راشن سپورٹ پروگرام میں بھی 65 فیصد حصہ ڈال رہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں