چین

چین کی بیرونی خلا میں ہتھیاروں کی دوڑ کی شدید مخالفت

اقوام متحدہ (گلف آن لائن)اقوام متحدہ کی 76ویں جنرل اسمبلی کی تخفیف اسلحہ اور بین الاقوامی سلامتی کمیٹی میں چینی وفد کے سربراہ اور اقوام متحدہ میں نائب مستقل مندوب گنگ شوانگ نے اس امید کا اظہار کیاہے کہ انفرادی ممالک ”سرد جنگ زیرو سم” ذہنیت کو جلد از جلد ترک کر دیں گے۔انہوں نے کہا کہ تخفیف اسلحہ کے عمل کو آگے بڑھانے کے لیے تمام فریقوں کو مل کرکام کرنا چاہیے۔

اسی روزاقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی فرسٹ کمیٹی نے ”بیرونی خلا میں ہتھیاروں کی عدم موجودگی”اور ”بیرونی خلا میں ہتھیاروں کی دوڑ کو روکنے کے لیے مزید عملی اقدامات”کی قراردادیں منظور کر لیں۔ دونوں قراردادوں میں چین کی جانب سے تجویز کردہ “بنی نوع انسان کا ہم نصیب سماج ” کا تصور شامل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں