شرجیل میمن

سابق وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نے ای سی ایل سے نام نکلوانے کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا

کراچی(گلف آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما شرجیل میمن نے دبئی جانے کے لیے ای سی ایل سے نام نکلوانے کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا ہے۔سندھ حکومت نے دبئی ایکسپو کیلئے شرجیل میمن کو فوکل پرسن مقررکردیا ہے۔

شرجیل میمن کے وکیل نے بتایا کہ انھیں 15 نومبر کو دبئی ایکسپو میں شرکت کرنی ہے۔ اس سلسلے میں شرجیل میمن کا نام ای سی ایل سے نکلوانے کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا گیا ہے۔عدالت نے ڈپٹی اٹارنی جنرل اورایف آئی اے کو8 نومبر کیلئے نوٹس جاری کردئیے ہیں۔ نیب اور دیگر فریقین سے بھی تحریری جواب طلب کرلیا گیا ہے۔

ان کے وکیل نے بتایا کہ شرجیل میمن دبئی ایکسپومیں سندھ حکومت کی نمائندگی کریں گے۔واضح رہے کہ 29ستمبر کو سندھ ہائیکورٹ نے پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما شرجیل میمن کو بغیر اجازت گرفتار کرنے سے روک دیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں