نیویارک(گلف آن لائن)منشیات و جرائم سے متعلق اقوام متحدہ کے دفتر کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی سیکریٹری غادہ والی نے انسداد منشیات کے حوالے سے سعودی عرب کے کردار کو سراہا ہے۔عرب ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مملکت منشیات اور جرائم کے انسداد میں بڑا کردار ادا کر رہی ہے۔ اس سلسلے میں اقوام متحدہ کے دفتر اور سعودی حکومت کے درمیان تعاون جاری ہے۔
غادہ نے بتایا کہ ہم نے سعودی عرب میں مختلف سرحدی گزر گاہوں سے ضبط ہونے والی منشیات کی مختلف اقسام کا جائزہ لیا۔ ہم نے سرحدی محافظین کے دفتر کا بھی دورہ کیا اور وہاں ہر قسم کی غیر قانونی تجارت کو ضبط کرنے کے واسطے ہونے والی کوششیں ملاحظہ کیں۔