عالیہ بھٹ

عالیہ بھٹ کا فوٹوگرافرکو برجستہ جواب

ممبئی (گلف آن لائن) بھارتی میڈیا میں عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور آج کل خوب چرچے میں ہیں، ایک فوٹوگرافر نے دونوں کو ایک ساتھ چلنے کا کہا تو عالیہ بھٹ نیاسے برجستہ جواب دیا۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور پوجا پنڈال میں ایک ساتھ تھے، ایسے میں فوٹوگرافر نے دونوں سے فرمائش کی۔ایک ویڈیو میں پنڈال سے نکلتے وقت عالیہ بھٹ کو رنبیر کپور کے ساتھ چند قدم آگے چلتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

اس موقع پر ایک فوٹو گرافر نے دونوں کو ایک ہی فریم میں لینے کیلئے ایک ساتھ چلنے کی درخواست کی۔اس پر عالیہ بھٹ نے فوٹوگرافر کو برجستہ جواب دیا اور کہا کہ میں آر کے (رنبیر کپور) کے ساتھ ہی چل رہی ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں