ریشم

موجودہ دور میں آئمہ بیگ میری پسندیدہ ترین گلوکار ہیں ‘ریشم

لاہور(گلف آن لائن)نامور اداکارہ ریشم نے کہا کہ موجودہ دور میںآئمہ بیگ میری پسندیدہ ترین گلوکار ہیں ،کوئی بھی فنکار کیلنڈر کی عمرسے نہیں بلکہ فن اور ٹیلنٹ کی عمر سے سینئر ہوتا ہے ۔ سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو بیان میں گلوکارہ آئمہ بیگ کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ ایک اچھا فنکار ہمیشہ ایک اچھے گلوکارکی آواز کامحتاج ہوتاہے اور آئمہ بیگ کی آواز ایسی ہے جس کے گائے ہوئے گانوں پر پرفارم کرنا ہر فنکار کو یقینا اچھا لگتا ہے۔

انہوںنے مزید کہا کہ میری دعائیں ہمیشہ آئمہ بیگ کے ساتھ ہیں اورمیں ان کے مستقبل کیلئے نیک خواہشات کااظہارکرتی ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں