اسلام آباد(گلف آن لائن) مشیر خزانہ شوکت فیاض ترین نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان اب سرپلس چینی رکھنے والا ملک بن چکا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹوئٹ میں مشیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ پاکستان کے تمام اقتصادی اشارئیے ترقی کی طرف گامزن ہیں، زرات،مینوفیکچرنگ ،برآمدات اور ٹیکس وصولیوں میں اضافہ کا رجحان جاری ہے۔
شوکت ترین نے کہاکہ پاکستان اب ضرورت سے زیادہ چینی رکھنے والا ملک بن چکا ہے اور یہ ملک چاول، مکئی اور کاٹن بھی سرپلس پیدا کررہا ہے۔