چین

چین کا بیلٹ اینڈ روڈ کی مشتر کہ تعمیر میں نیو زی لینڈ کی شر کت کا خیر مقدم

بیجنگ (گلف آن لائن)چینی صدر شی جن پنگ نے نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن کے ساتھ ٹیلی فونک بات چیت کی۔شی جن پنگ نے کہا کہ اگلے سال چین اور نیوزی لینڈ کے سفارتی تعلقات کے قیام کی پچاسویں سالگرہ ہوگی،فریقین کو باہمی ہمہ گیر اسٹریٹیجک شراکت دارانہ تعلقات کو فروغ دینا چاہیے۔شی جن پنگ نے ”دی بیلٹ اینڈ روڈ”کی اعلیٰ معیار کی مشترکہ تعمیر میں نیوزی لینڈ کی شرکت کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ چین، ویکسین کی تحقیق اور ترقی، ماحولیاتی تحفظ، صاف توانائی اور خوراک کے تحفظ جیسے شعبوں میں نیوزی لینڈ کے ساتھ تعاون کو بڑھانے کے لیے تیار ہے۔ فریقین کو حقیقی کثیرجہتی کو برقرار رکھنا چاہیے اوراس پر عمل کرنا چاہیے نیز علاقائی اقتصادی یکجہتی کو فروغ دینے کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے۔

شی جن پنگ نے اس بات پر بھی زور دیا کہ چین 2021 APEC اجلاس کے میزبان کے طور پر نیوزی لینڈ کی حمایت کرتا ہے اور کووڈ19 کی وبا کا مقابلہ کرنے ، اقتصادی بحالی کو فروغ دینے اور APEC رہنماؤں کے غیررسمی اجلاس کے مثبت نتائج کے حصول کے لیے تمام فریقوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین ایشیاو بحرالکاہل خطے میں علاقائی ترقی و خوشحالی، ایشیاو بحرالکاہل خطے کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کیلئے نئی قوت محرکہ فراہم کرے گا۔جیسنڈا آرڈرن نے کہا کہ وہ اگلے ہفتے میں APEC سربراہان کے غیررسمی اجلاس میں چینی صدر شی جن پنگ کی شرکت کی منتظر ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ ایک چین کی پالیسی پر ثابت قدم ہے نیز ماحولیاتی تبدیلی اورحیاتیاتی تنوع کے تحفظ میں چین کی خدمات کو سراہتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں