نیئر حسین بخاری

کرونا وباء سے مہلک حکمرانوں سے نجات لازم ہو چکی ہے ، نیئر حسین بخاری

اسلام آباد (گلف آن لائن)سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی سید نیئر حسین بخاری نے کہا ہے کہ کرونا وباء سے مہلک حکمرانوں سے نجات لازم ہو چکی ہے ،شیرو ٹائیگر وحشیانہ ذہنیت کا علاج عوامی قوت سے مزاحمت اور آئینی مرمت میں ہے ۔ اپنے بیان میںانہوںنے کہاکہ حکومتی شراکتی مالیاتی مافیاز اور بین الاقوامی مالیاتی اداروں کا گٹھ جوڑ ملک کے لئے خطرناک ہے۔

انہوںنے کہاکہ چینی آٹا پٹرول ڈالر قیمتیں بلند ترین سطح پر پہنچانے والے عوام الناس کی نظروں میں کم ترین اور بدترین کے درجے پر ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ حکمرانوں کے ملکی معاشی تباہی ایجنڈے کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔ نیئر حسین بخاری نے کہاکہ نااہل حکمرانوں کے پیدا کردہ گھمبیر آئینی معاشی مسائل کا حل صرف اور صرف نئے انتخابات میں ہے ۔انہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی کا ہو شرباء مہنگائی بے روزگاری کے خلاف ملک بھر میں احتجاج جاری رہے گا ۔

انہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی آج بھی پی ڈی ایم کے چارٹر کی پابند اور کاربند ہے ۔ انہوںنے کہاکہ اسلام آباد لانگ مارچ پروگرام کو سبوتاڑ نہ کیا جاتا تو حکمرانوں سے چھٹکارا مل چکا ہوتا ۔ انہوںنے کہاکہ لانگ مارچ کے بعد استعفے آخری آپشن تھا،چیئرمین بلاول بھٹو نے علی اعلان حمایت دی ہوئی ہے اپوزیشن لیڈر وزیراعظم خلاف تحریک عدم اعتماد لائیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں