عثمان ڈار

ایک سو ارب میں سے 30 ارب نوجوانوں میں تقسیم ہو چکے ہیں، عثمان ڈار

اسلام آباد (گلف آن لائن) وزیر اعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہاہے کہ ایک سو ارب میں سے 30 ارب نوجوانوں میں تقسیم ہو چکے ہیں،بہت سے علاقوں میں نوجوان قرض لے کر اپنا کاروبار کر رہے ہیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عثمان ڈار نے کہاکہ کامیاب نوجوانوں پروگرام کیلئے ایک سو ارب روپے رکھے گئے تھے،ہمیں اس پروگرام میں مشکلات کا سامنا بھی رہا،۔ انہوںنے کہاکہ 1 لاکھ سے اڑھائی کروڑ قرض میں جو مشکلات تھیں وہ حل کی گئیں ۔ انہوںنے کہاکہ مشیر خزانہ شوکت ترین کی کامیاب پروگرام کیلئے کاوشیں خراج تحسین ہیں،ایک سو ارب میں سے 30 ارب نوجوانوں میں تقسیم ہو چکے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ بہت سے علاقوں میں نوجوان قرض لے کر اپنا کاروبار کر رہے ہیں،سکلز فار آل میں دو لاکھ کے قریب سکالر شپس دی گئیں۔ انہوںنے کہاکہ سکلز فار آل پروگرام کو نوجوانوں کیلئے ٹریننگ کا آغاز کیا گیا،ہمارا جو وعدہ تھا پاکستان کے نوجوانوں سے اب پورا کیا ۔ انہوںنے کہاکہ ہمارا مشن ہے 2023 تک باقی مانندہ 70 ارب نوجوانوں میں تقسیم کریں گے۔

آئی سی سی آئی کے صدر شکیل منیر احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حکومت کا نوجوانوں کو قرض کی فراہمی اچھا منصوبہ ہے ،وزیراعظم نوجوانوں کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہے،آئی سی سی آئی اس پروگرام میں حکومت کے ساتھ ہے۔ انہوںنے کہاکہ تاجر برادری کے پی او ایس نظام پر ایف بی آر سے تحفظات ہیں، ٹیکس قوانین میں ترامیم پر تاجر برادری کے تحفظات ہیں۔ انہوںنے کہاکہ چیمبرز حکومتی اقدامات پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہیں ،چیمبرز حکومت سے ایف بی آر کے اقدامات واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہے ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں