فرخ حبیب

علامہ اقبال کیپ یغام اور فلسفے کو سمجھنے کی جتنی ضرورت آج ہے اس سے پہلے کبھی نہ تھی،فرخ حبیب

اسلام آباد (گلف آن لائن)وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ علامہ اقبال کے پیغام اور فلسفے کو سمجھنے کی جتنی ضرورت آج ہے اس سے پہلے کبھی نہ تھی۔منگل کو شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے 144 ویں یوم پیدائش پر پیغام میں فرخ حبیب نے کہاکہ آج تمام اہل وطن اور ملت اسلامیہ مفکر اسلام اور عظیم فلسفی شاعر علامہ محمد اقبال کوبھرپور خراج عقیدت پیش کر رہی ہے۔

انہوںنے کہاکہ آج کے دن ہمیں اقبال کی تعلیمات کو یاد کرنے کیساتھ ساتھ یہ بھی سوچنا چاہیئے کہ انہوں نے جو ہمیں کامیابی کی راہ دکھائی اس پر ہم نے کتنا عمل کیا، آج کے دن ہم نے عہد کرنا ہے کہ علامہ اقبال کے خواب کو حقیقت میں بدلنے کے لئیہم پہلے سے بھی زیادہ اور سخت محنت کریں گے۔ فرخ حبیب نے کہاکہ علامہ اقبال کیپ یغام اور فلسفے کو سمجھنے کی جتنی ضرورت آج ہے اس سے پہلے کبھی نہ تھی،علامہ اقبالکو برصغیر کے مسلمانوں کیلئے الگ وطن کاتصورپیش کرنے پر ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

وزیر مملکت نے کہاکہ علامہ اقبال کے فرمودات سے ہمیں اسلام کا حقیقی پیغام سمجھنے میں مدد ملتی ہے۔ فرخ حبیب نے کہاکہ انہوں نے مسلمانوں کی حقیقی شناخت کیلئے انہیں خواب غفلت سے بیدار کرنے کی کاوش کی،اسی وجہ سے ہم آج ایک آزاد ملک میں سکون کا سانس لے رہے ہیں، آزادی ایک بہت بڑی نعمت ہے ،آزادی کے لئے دی گئی قربانیاں کبھی فراموش نہیں کی جاسکتیں، علامہ اقبال نے برصغیر کے مسلمانوں کو ایک ایسے وقت میں راستہ دکھایا جب وہ منزل کا نشان کھو چکے تھے۔وزیر مملکت نے کہاکہ علامہ کے افکار اور سوچ نے امید کا ایسا چراغ روشن کیا جس نے نہ صرف منزل بلکہ راستے کی بھی نشاندہی کی، علامہ اقبال کا شہرہ آفاق کلام دنیا کے ہر حصے میں پڑھا اور سمجھا جاتا ہے۔

انہوںنے کہاکہ انہوں نے ہمیشہ مسلمانوں کو آپس کے اتحاد ،اتفاق اور عمل کی تلقین کی،اقبال کے نزدیک خودی کے اثبات، پرورش اور استحکام ہی سے اسے غیر فانی بنایا جا سکتا ہے، خودی اپنی پختگی ہی سے حیات جاوداں حاصل کر سکتی ہے، علامہ نے اپنے کلام میں ایک صاحبِ کردار مسلمان کو ”شاہین” سے تشبیہ دی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں