لاہور(گلف آن لائن) لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین پیمرا کی تعیناتی کے خلاف درخواست پر وفاقی حکومت سمیت فریقین سے جواب طلب کرلیا ۔جسٹس شاہد کریم نے سمیع ابراہیم کی درخواست پر سماعت کی۔
درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیاگیا کہ چیئرمین پیمرا کیلئے 2018 میں اشتہار دیاگیا۔چیئرمین پیمرا کی قابلیت کا معیار قانون اورفنانس رکھا گیا ،موجودہ چیئرمین پیمرا کی اہلیت ماسٹر ان پولیٹیکل سائنس ہے۔ عدالت سے استدعا ہے کہ چیئرمین پیمرا تعلیمی معیار پرپورا نہیں اترتے تعیناتی کالعدم قرار دی جائے۔