لاہور(گلف آن لائن) وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ صوبہ بھر میں عوام کے جان ومال کی حفاظت یقینی بنانے کے لئے تمام اقدامات اٹھائے جائیں ۔ امن عامہ کی فضا برقرار رکھنا ریاست کی اولین ذمہ داری ہے۔
وزیر اعلی عثمان بزدار نے سعودی عرب سے صوبائی کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کو ضروری ہدایات جاری کیں۔وزیر اعلی عثمان بزدار نے مزید کہا کہ امن عامہ کی فضا بہتر بنانے کیلئے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے چوکس رہیں۔
ڈویژنل اور ڈسٹرکٹ لااینڈ آرڈر کمیٹیوں کے باقاعدہ اجلاس منعقد کرکے امن عامہ کی صورتحال کو بہتر بنایا جائے۔ عوام کے جان ومال کے تحفظ سے بڑھ کر کوئی ترجیح نہیں ہوسکتی۔ قیام امن کے لئے پولیس اور دیگر متعلقہ ادارو ں کا کردار قابل تحسین ہے۔ فرض کی راہ میں جان دینے والے پولیس اہلکارحقیقی ہیرو ہیں۔