ترکی

شدید افراط زر، ترکی میں بجلی کی قیمتوں میں ممکنہ کمی

انقرہ (گلف آن لائن )ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے کہا ہے کہ عام صارفین کی مدد کے لیے بجلی کے بلوں میں دو فکس ادائیگیاں ختم کی جا رہی ہیں، جب کہ حکومت پہلے ہی توانائی کے شعبے میں چند اخراجات پر سبسڈی کا اعلان کر چکی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ بات اہم ہے کہ ترکی میں افراط زر بیس فیصد تک پہنچ چکی ہے اور ملک میں خوراک اور گیس کی قیمتوں میں شدید اضافہ دیکھا گیا ہے۔

اسی تناظر میں ترک صدر رجب طیب ایردوآن کی عوامی مقبولیت میں بھی کمی آئی ہے اور ماہرین اگلے برس کے وسط میں ہونے والے انتخابات کو ایردوآن کے لیے انتہائی مشکل قرار دے رہے ہیں۔ ایردوآن نے مہنگائی کے تناظر میں کم از کم اجرت میں اضافے کا اعلان بھی کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں