انٹر بینک

انٹر بینک ایک بار پھر روپے کے مقابلے ڈالر کی قدربڑھ کر173روپے پر جا پہنچی جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر مہنگا ہو گیا

کراچی (گلف آن لائن)انٹر بینک ایک بار پھر روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر171روپے سے بڑھ کر173روپے پر جا پہنچی جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر مہنگا ہو گیا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق بدھ کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالرکی قدر میں1.25روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 171.65روپے سے بڑھ کر173روپے اور قیمت فروخت 171.85روپے سے بڑھ کر173.10روپے ہو گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر20پیسے مہنگا ہو گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید174روپے سے بڑھ کر174.20روپے اور قیمت فروخت174.50روپے سے بڑھ کر174.70روپے ہو گئی ۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں50پیسے کا اضافہ ہوا جس سے یوروکی قیمت خرید 199.50روپے سے بڑ ھ کر200روپے اور قیمت فروخت201.50روپے سے بڑھ کر202روپے ہو گئی جبکہ1.10روپے کے نمایاں اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت فروخت235.20روپے سے بڑھ کر236.30روپے ہو گئی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں