اوپن یونیورسٹی

اوپن یونیورسٹی،ایم اے/ایم ایس سی و دیگر پروگراموں کے امتحانات 2۔دسمبر سے شروع ہونگے

اسلام آباد (گلف آن لائن) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر بہار 2021ءکے ایم اے ، ایم ایس سی ، ایم کام ، ایم بی اے، ایم ایل آئی ایس ، ایم ایڈ اور پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ پروگراموں کے فائنل امتحانات ملک بھر میں ایک ساتھ 2۔دسمبر سے شروع ہونگے جس کے لئے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔طلبہ کو رہائش گاہوں کے قریب مقامات پر سہولت فراہم کرنے کے لئے ملک کے ہر حصے میں امتحانی مراکزقائم کئے جارہے ہیں۔امیدواران کی رول نمبر سلپس اُن کے داخلہ فارم پر دئیے گئے پتہ جات پر ارسال کی جارہی ہیں۔طلبہ رول نمبر سلپس یونیورسٹی کی ویب سائٹ سے بھی ڈاﺅن لوڈ کرسکتے ہیں جو امتحانات میں شرکت کے لئے قابل قبول ہوں گی۔

علاوہ ازیں سمسٹر خزاں 2021ءمیں پیش کئے گئے ایم اے،ایم ایس سی ، ٹیچر ٹریننگ پروگراموں کے داخلے جاری ہیں۔ تمام پروگراموں کی تفصیلات ، داخلہ فارم اور پراسپکٹس یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔امیدواران 6۔دسمبر تک آن لائن اپلائی کرسکتے ہیں۔او ڈی ایل موڈ کے تحت پیش کئے جانے والے ایم اے، ایم ایس سی اور ٹیچر ٹریننگ پروگراموں میں بین الاقوامی طلبہ بھی داخلہ لے سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں