جاوید شیخ

مجھے اسٹیج کی دنیا میں اداکارعمرشریف مرحوم نے متعارف کرایا تھا’ جاوید شیخ

لاہور(گلف آن لائن )سینئر اداکار جاوید شیخ نے کہا ہے کہ مجھے اسٹیج کی دنیا میں اداکارعمرشریف مرحوم نے متعارف کرایا تھا،میں پہلے ڈرامے میں اتنا خوفزدہ تھا کہ مجھے عمر شریف نے انٹری کیلئے باقاعدہ قمیض سے پکڑ کر دھکا دیا اورمیں ڈرامہ بینوں کے سامنے آ گیا ۔ ایک انٹرویو میں اداکار جاوید شیخ نے کہا کہ میں پہلے ڈرامے میںبہت خوفزدہ تھا لیکن جب میں ڈرامہ بینوںکے سامنے آیا تواپنے اندر اعتماد پیدا کیا اور میرا اس ڈرامے میں کردار لازوال ٹھہرا اورمجھے بھرپور داد ملی ۔

جاوید شیخ نے کہا کہ اگر کوئی فنکار سیکھنا چاہیے تو اسٹیج سب سے موثر پلیٹ فارم ہے جہاں پر آپ کے اندر خوداعتمادی آتی ہے اورمیں نے اسٹیج سے بہت کچھ سیکھا ہے۔ انہوںنے کہا کہ فلم انڈسٹری اپنی جگہ موجود ہے صرف اس سے وابستہ لوگوںکو ہمت کا مظاہرہ کر کے اسے فعال کرناہوگا اوریہ چل پڑے گی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں