عالمی مارکیٹ

عالمی مارکیٹ میں ایک ہفتے کے دوران 49ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا1866ڈالر ہو گیا

کراچی (گلف آن لائن)عالمی مارکیٹ میں ایک ہفتے کے دوران 49ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا1866ڈالر ہو گیا جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران ایک تولہ سونا4800روپے اور دس گرام سونا4115روپے مہنگا ہوا ۔

آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ کو عالمی مارکیٹ میں17ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا1866ڈالر ہو گیا تاہم ہفتہ کے دن ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونا550روپے کی کمی سے1لاکھ28ہزار100روپے اور 472روپے کی کمی سے دس گرام سونے کی قیمت 1لاکھ9ہزار825روپے ہو گئی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں