آئی ٹی

وفاقی وزیر برائے آئی ٹی کا کراچی میں آئی ٹی پارک بنانے کا اعلان

کراچی(گلف آن لائن)وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی سید امین الحق نے کراچی میں آئی ٹی پارک کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ اس سے پانچ ہزار سے زائد نوجوانوں کو ملازمتیں ملیں گی،911 ہیلپ لائن پر کام کررہے ہیں، اس ہیلپ لائن کے نمبر ہر تمام ادارے آن بورڈ ہوں گے۔میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ سندھ اور کراچی کی ترقی کے لیے کام جاری رکھیں گے۔انہوں نے کراچی میں آئی ٹی پارک کا سنگِ بنیاد رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے خوش خبری سنائی کہ اس کی تعمیر کے بعد پانچ ہزار نوجوانوں کو روزگار ملے گا۔

امین الحق نے کہاکہ حیدر آباد جامشورو میں بھی آئی ٹی کے حوالے سے کام کررہے ہیں ، منسٹری آئی ٹی نے ایپ تیار کی، جس میں مختلف چیزوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کیاگیا، وزیر اعلی سندھ کو بھی ایپ کے لیے خط لکھا مگر انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا۔انہوں نے کہاکہ آئی ٹی کے چینلجز سے آگاہ ہیں، تمام منسٹری پیپر لیس ہوگئی ہے کیونکہ اب تمام وزاتوں میں لیب ٹاپ پر کام کیا جاتا ہے، کابینہ اجلاس بھی کاغذ کے بغیر کیا جارہا ہے جبکہ پارلیمنٹ اجلاس کے لیے بھی پیپر لیس کرنے کا منصوبہ تیار کررہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان ترقی کے منازل طے کررہا ہے، کراچی ایپ کے حوالے سے ہم نے منصوبہ تیار کیا ہے، آئی ٹی کی مصنوعات میں سینتالیس فیصد ایکسپورٹ بڑھی ہے، ہم اقدامات کر کے مزید ایکسپورٹ بڑھائیں گے۔انہوں نے کہا کہ کراچی کی آبادی کو کم دکھانے پر ہم نے کام کیا، اسی سال مردم شماری کے حوالے سے کام کردیا گیا ہے، نیا الیکشن نئی مردم شماری کے مطابق ہوگا، نئی مردم شماری ڈیجیٹل مردم کے اصول کے مطابق ہوگی جبکہ گرین لائن کا منصوبہ اسی ماہ شروع ہوجائے گا، کے فور منصوبہ کے لیے بھی کوشش ہے کہ اسے وقت پر مکمل کرلیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں