اسلام آباد (گلف آن لائن)وزیراعظم خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل منگل کو ہوگا ،کابینہ ملکی سیاسی، پارلیمانی اور معاشی صورتحال کا جائزہ لے گی ،وفاقی کابینہ پی ڈی ایم کی حکومت۔
مخالف تحریک کا بھی جائزہ لے گی ،وفاقی کابینہ کا ابتدائی ایجنڈا بھی تیار کرلیا گیا، وفاقی کابینہ 8 نکاتی ایجنڈا پر غور کرے گی ۔ ذرائع کے مطابق کابینہ کو مہنگائی کے تازہ اعدادو شمار پر بریفنگ دی جائے گی ،کابینہ کو وزارتوں اور ڈویژنز میں خالی آسامیوں بارے بریفنگ دی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق کابینہ پی او ایف اینڈ ایچ آئی ٹی بورڈ میں منسٹیریل کوآرڈینشن ممبر کی تعیناتی کی منظوری دے گی،وفاقی کابینہ تربت اورخیبر پختونخوا میں آئی جی ایف سی کی تقرری کی منظوری دے گی ۔
ذرائع کے مطابق کابینہ الیکٹرانک سرٹیفیکیشن ایکریڈیشن کونسل کی ممبر تقرری کی منظوری دے گی،کابینہ حیسکو کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سے متعلق وزارت توانائی کی سفارشات کاجائزہ لے گی،کابینہ احساس راشن رعایت پیکج کریانہ مرچنٹ انسنٹیو بارے بریفنگ دی جائے گی ،وفاقی کابینہ کمیٹی برائے توانائی کے فیصلوں کی توثیق کرے گی۔