کابل(گلف آن لائن) طالبان نے ملک میں ہونے والے خودکش حملوں کی ذمہ داری قبول کرنے والی تنظیم داعش خراسان کے ٹھکانوں پر کریک ڈاون آپریشن کیا جس کے دوران 5 داعش جنگجو سمیت 8 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ 10 کو گرفتار کرلیا گیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق طالبان نے قندھار کے چار اضلاع میں داعش خراسان کے ٹھکانوں پر کریک ڈائون آپریشن کیا۔ دو طرفہ ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں داعش کے پانچ جنگجو ہلاک ہوگئے جب کہ 10 کو حراست میں لے لیا گیا۔کریک ڈاون آپریشن کے دوران طالبان کو بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی ملا ہے۔ یہ کارروائی داعش خراسان کی جانب سے افغانستان میں امام بارگاہوں اور ایک ملٹری اسپتال میں حملے کی ذمہ داری قبول کرنے کے بعد کی گئی ہے۔
اس حوالے سے قندھار میں طالبان کے صوبائی پولیس سربراہ عبدالغفار محمدی نے بتایا کہ 4 داعش جنگجوو?ں کی ہلاکت کے بعد ایک جنگجو نے اپنے گھر میں خود کو دھماکے سے اْڑا لیا۔دوسری جانب طالبان انٹیلی جنس ایجنسی کے ایک رکن نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر اے ایف پی کو بتایا کہ آپریشن کے دوران 3 شہری بھی ہلاک ہوئے ہیں۔ طالبان کی جانب سے ہلاک ہونے والے داعش جنگجووں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔