اسلام آباد (گلف آن لائن)احتساب عدالت میں نوری آباد پاور پلانٹ میں مبینہ خورد برد کا ریفرنس میں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی ۔ بدھ کو احتساب عدالت میں نوری آباد پاور پلانٹ کی آڑ میں مبینہ لانڈرنگ کا ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت کے جج اصغر علی نے کی ۔
دور ان سماعت وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سمیت دیگر ملزمان پیش ہوئے ،ملزمان نے کمرہ عدالت میں حاضریاں لگائیں ، دور ان سماعت شریک ملزم حسن رضا خرابی صحت کے باعث پیش نہ ہوئے جبکہ شریک ملزم سلطان فاروق بھی کورونا کے باعث پیش نہ ہوئے اور وزیر اعلیٰ سندھ پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی۔ جج احتساب عدالت نے کہاکہ ملزمان کی میڈیکل رپورٹس کہاں ہے؟ ۔بعد ازاں احتساب عدالت نے سماعت مزید کارووائی کیلئے 8 دسمبر تک ملتوی کر دی۔