حماد اظہر

گھریلو صارفین کو گیس کی بلاتعطل فراہمی کی ہدایت کی ہے، حماد اظہر

اسلام آباد (گلف آن لائن) وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ گھریلو صارفین کو گیس کی بلاتعطل فراہمی کی ہدایت کی ہے، گیس کی فی الحال لوڈشیڈنگ نہیں کررہے، سردیوں کی شدت کم ہونے کے باعث فی الحال لوڈشیڈنگ نہیں ہوئی ۔

بدھ کو وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہپوری دنیا میں آر ایل این جی کی قلت کے باوجود 10 کارگوز منگوا لئے ہیں، گزشتہ سال 11 آر ایل این جی کے کارگوز منگوائے گئے تھے، ایکسپورٹ سیکٹر کو گیس کی فراہمی یقینی بنائی ہے، پہلی بار پاکستان میں فرٹیلائزر پلانٹ بند نہیں ہوئے، گھریلو صارفین کو گیس کی بلاتعطل فراہمی کی ہدایت کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں