ڈاکٹر شاہد صد یق

اپوزیشن جتنے چاہے جتن کرلے احتساب سے نہیں بچ سکتی ‘ڈاکٹر شاہد صد یق

لاہور(گلف آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی بانی رہنما ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن جتنے چاہے جتن کرلے احتساب سے نہیں بچ سکتی، تحریک انصاف کے خلاف بننے والے اتحاد ہمیشہ کی طرح آئندہ بھی اپنی موت آپ مرتے رہیں گے، جو جماعتیں آ پس میں اختلا فا ت کاشکار ہیں وہ حکومت کے خلاف کیا تحریک چلا ئیں گی ۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ اپوز یشن اپنی منفی سیاست کی وجہ سے عوام کی نظروں سے گر چکی ہے ،(ن) لیگ اور پیپلز پارٹی صرف کرپشن بچائو کے ایجنڈے پر متفق ہے انہیں عوامی مسائل سے کوئی سروکار نہیں،وزیراعظم عمران خان محب وطن اور مخلص عوامی لیڈر ہیں جنہوں نے وزارت عظمی کا منصب سنبھالنے کے بعد دن رات ملکی ترقی و عوامی خدمت کی جدوجہد کی نئی مثال رقم کی ہے۔ انہو ں نے کہاکہ احتساب کا عمل جاری رہے گا اپوزیشن جماعتیں حکومت مخالف سازشوں کی بجائے احتساب کے عمل کا سامنا کریں، ملکی معیشت کو مضبوط بنانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پرکام جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں