نیویارک(گلف آن لائن)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹیرس نے یمنی دارالحکومت صنعا میں حوثی ملیشیا کے ہاتھوں یو این کے عملے کے دو کارکنوں کی گرفتاری اور انہیں حراست میں لینے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سیکرٹری جنرل کے ترجمان سٹیفن ڈوگریک نے اقوام متحدہ کی جانب سے ویب سائٹ پر شائع ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ اقوام متحدہ کے عملے کے دو ارکان کو بغیر کسی جواز یا الزام کے حراست میں لیا گیا ہے۔گرفتاری کے بعد ان کے دفتر یا خاندان کو ان سے رابطے کی اجازت نہیں دی گئی۔
بیان کے مطابق حوثیوں کی طرف سے یقین دہانی کے باوجود یمن کے بارے میں سلامتی کونسل کے اجلاس سے پہلے، کہ دونوں ملازمین کو رہا کر دیا جائے گا مگر اقوام متحدہ کے ترجمان نے کہا کہ دونوں ملازمین ابھی تک حراست میں ہیں۔ ڈوگریک نے کہا کہ دو کارکنوں کی گرفتاری اقوام متحدہ کے مراعات اور استثنی کی خلاف ورزی ہے۔ یہ اقدام ان یقین دہانیوں کی براہ راست خلاف ورزی جو ہمیں گذشتہ ہفتے موصول ہوئی تھیں۔انہوں نے حراست میں لیے گئے بین الاقوامی عملے کی شناخت اور ان کی حراست کی جگہ ظاہر کیے بغیر ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔