برآمدات

رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ جولائی تا اکتوبر کے دوران ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں 26.55 فیصد اضافہ

کراچی(گلف آن لائن)رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ(جولائی تا اکتوبر)کے دوران ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں 26.55 فیصد اضافہ ہوا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اسٹیٹ بینک اور پاکستان بیورو برائے شماریات کے اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ پہلے 4 ماہ میں ٹیکسٹائل کی برآمدات سے ملک کو 6.021 ارب ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا جو گذشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 4.578 ارب ڈالر کے مقابلے 26.55 فیصد زیادہ ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق پہلے 4 ماہ میں سوتی دھاگے کی برآمدات میں 71.39 فیصد کی نمو ہوئی جبکہ 394.76 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا۔اسی طرح سوتی دھاگے کی برآمدات میں 18.54 فیصد کی شرح سے اضافہ ہوا اور سوتی ملبوسات کی برآمدات سے 740.71 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا۔ کاٹن کی برآمدات میں 100 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ریڈی میڈ گارمنٹس کی برآمدات میں 22.34 فیصد کی شرح سے ترقی ہوئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں