بھارت اور نیوزی لینڈ

بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا

کولکتہ(گلف آن لائن)بھارت اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی 20میچ آج اتوار کو ایڈن گارڈنزکولکتہ میں کھیلا جائے گا۔

میزبان ٹیم بھارت کو تین میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ شیڈول کے مطابق ٹی 20سیریز کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ 25سے 29نومبر تک کانپور جبکہ دوسرا اور آخری ٹیسٹ3سے 7دسمبر تک ممبئی میں کھیلا جائے گا۔

یاد رہے کہ پہلے ٹی 20میچ میں بھارت نے 5وکٹوں اور دوسرے میچ میں 7وکٹوں سے فتح حاصل کرکے سیریز اپنے نام کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں