شائستہ لودھی

نعمان اعجاز اورصباقمرمیرے پسندیدہ اداکارہیں’ شائستہ لودھی

لاہور(گلف آن لائن)نامور اداکارہ شائستہ لودھی نے کہاہے کہ نعمان اعجاز اورصباقمرمیرے پسندیدہ اداکارہیں، نئے آنے والوں سے کہوں گی کہ اگر وہ اپنی اداکاری میں نکھار لانا چاہتے ہیں تو دونوں کے ڈرامے ضرور دیکھیں ۔ ایک انٹرویو میں انہوںنے کہا کہ جب آپ خود کو اسکرپٹ میں لکھے گئے کردار کے عین مطابق ڈھال لیتے ہیں تب ہی آپ کے کام کو پذیرائی ملتی ہے ۔

اگر آپ جوان ہیں اور آپ کو چیلنج کے طو رپر ادھیڑعمرکا کردار دیدیا گیا ہے لیکن وہ مصنوعی لگ رہاہے تو آپ اداکاری کے معیار پر پورا نہیں اترتے۔ ڈرامہ سیریل ” پری زاد ” میں نعمان اعجاز کو جس شخصیت کے طو رپر پیش کیا گیا انہوںنے اپنا کردار کیا خوب نبھایا ہے اور دیکھنے والوں نے اسے بہت پسند کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر میں یہ کہوں کہ میں ذاتی طور پر میں نعمان اعجاز اورصباقمرکی پرستارہوں تو غلط نہ ہوگا اورمیری خواہش ہے کہ مجھے کسی پراجیکٹ میں ان کے ساتھ کام بھی کروں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں