ہمایوں اختر خان

وزیر اعظم کی قیادت میں پاکستان کی کامیابیوں سے اپوزیشن کی سیاست کی نبض ڈوب رہی ہے ‘ ہمایوں اختر خان

لاہور( گلف آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان کامیابیاں سمیٹ رہا ہے جبکہ اپوزیشن کی سیاست کی نبض ڈوب رہی ہے ،پی ڈی ایم مردہ گھوڑا ہے اس لئے اپوزیشن اس میں جان ڈالنے کے لئے توانائیاں ضائع کرنے کی بجائے اپنی سیاست کو بچانے کے لئے مثبت سر گرمیاں کرے ۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت ایسامیکرو اکنامک استحکام اورگروتھ پالیسی چاہتی ہے تاکہ پاکستان معاشی طورپر اپنے پائوں پرکھڑاہو۔موجودہ حکومت کے دور میں برآمدات میں اضافہ ہو رہا ہے ، ترسیلات زر میں بھی ریکارڈ اضافہ ہوا ہے ، لارج اسکیل مینو فیکچرننگ میں گروتھ ہو رہی ہے جس سے روزگار کے مواقع اور ٹیکسز جمع ہوں گے ۔

انہوںنے کہا کہ پی ڈی ایم کی تحریک عروج تو نہیں دیکھ سکی البتہ عوام نے اس کے زوال کو اپنی آنکھوں سے ضرور دیکھا ہے ۔ثابت ہوگیا ہے کہ اپوزیشن نے حکومت کے خلاف بلا جواز تحریک شروع کی تھی اور اپوزیشن کو سیاسی طو رپر اس کا خمیازہ بھی بھگتنا پڑا ہے۔ ہمایوںاختر خان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے کبھی ڈائیلاگ سے انکار نہیں کیا لیکن جس طرح اپوزیشن اپنے مفادات کاپلندہ سامنے رکھ دیتی ہے اس طرح کی شرائط پر ہرگز مذاکرات ہوں گے اورنہ اپوزیشن اس کی توقع رکھے ۔

ہمیں شکست خوردہ اورعوام کی مسترد شدہ اپوزیشن سے کسی سر ٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں ،انشا اللہ ہم پانچ سال بعد عوام کی عدالت میں جائیں گے تو سر خرو ہوں گے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں