کریشنگ سیزن

پنجاب میں شوگر ملز کا کریشنگ سیزن 2021ـ2022 شروع ہو گیا

سرگودھا(گلف آن لائن)پنجاب میں شوگر ملز کا کریشنگ سیزن 2021ـ2022 شروع ہو گیا۔سرگودھامیں کریشنگ سیزن کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی سینیٹر ملک امام الدین شوقین تھے۔

زرائع کے مطابق سرگودھا لاہور روڈ پر سیال موڑ شوگر مل میں منعقدہ کریشنگ تقریب کے مہمان خصوصی سینیٹر ملک امام الدین شوقین نے مینجنگ ڈائریکٹرشہباز علی ملک کے ہمراہ کمپیوٹرائزڈ کنڈے سے گنے کی ٹرالی کاوزن اور کریشنگ کے لئے مل پلانٹ میں گنے ڈال کر افتتاح کیا۔اس تقریب کا آغاز تلاوت قران مجید سے کر کے صدقہ میں بکرے ذبح کئے گئے اور سب سے پہلے گنا لیکر مل آنے والے مختلف کاشتکاروں کو کیش انعامات دیئے گئیاور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مینیجنگ ڈائریکٹر شہباز علی ملک نے کہا کہ ہم گنے کے کا شتکاروں کو بروقت ادائیگی کررہے ہیں۔

انہوں نے بتایا گزشتہ سیزن ایک سے تین دن کے اندر کاشکاروں کو گنے کی قیمت ادا کی گئی اور اب رواں کریشنگ سیزن 2021ـ2022 میں گنے کے کاشتکاروں کو بروقت ادائیگی یقینی بنائی جائے گی انہوں نے کہا کہ شوگر ملز مالکان اور گنے کے کاشتکار آپس میں پارٹنر ہیں اسی طرح ملز انتظامیہ گنے کے کاشتکاروں کو ہر ممکن سہولیا ت فراہم کر رہی ہے انہوں نے بتایا کہ کاشتکاروں کو بیج کھاد کے ساتھ وقتی مالی معاونت بھی کی جاتی ہے انہوں نے کہا گنا اب نقد آور معقول آمدنی والی ذرعی پیداوار ہے کاشتکار گنے کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ پر خصوصی توجہ دیں تاکہ ان کی آمدن اور ملک میں چینی کی پیداوار میں مزید اضافہ ہو سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں