دبئی(گلف آن لائن)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)نے پاکستانی فاسٹ بالر شاہین شاہ آفریدی پر میچ فیس کا 15فیصد جرمانہ عائد کردیا۔شاہین آفریدی نے دوسرے ٹی 20میں تھرو پھینک کر بنگلہ دیش کے عفیف حسین کو زخمی کیا تھا۔انہوں نے آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 2.9 کی خلاف ورزی کی تھی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ہی بنگلہ دیشی بیٹر کو رن آٹ کرنے کی کوشش میں گیند مارنے پر فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے معذرت کر لی تھی۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا کہ شاہین شاہ آفریدی نے بنگلہ دیشی بیٹر عفیف حسین کو گلے لگایا اور ان سے اپنے رویے پر معذرت کی۔