لاہور(گلف آن لائن)نامور گلوکارہ شبنم مجید پہلی مرتبہ پنجابی شوکی میزبانی کے فرائض سر انجام دیں گی ۔ شبنم مجید بچوں کے حوالے سے پنجابی زبان کے میوزک پروگرام میں بطور میزبان نظر آئیں گی ۔
پلاک اسٹوڈیو میںریکارڈ کئے جانے والے اس شوکی ڈائریکٹر ڈاکٹر صغریٰ صدف ہیں۔شبنم مجید نے گفتگوکرتے ہوئے بتایا کہ ”میرا ایہہ پنجاب اے” خصوصی شو میں بچوں کو موسیقی کی تعلیم دینے کے ساتھ ساتھ پنجاب کی ثقافت سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔