طالبان

طالبان نے سرکاری ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی شروع کردی

کابل(گلف آن لائن)افغان وزارت خزانہ کے ترجمان احمد ولی حقمل نے کہاہے کہ انہوں نے جنہیں طالبان کے اقتدار پر قبضہ کرنے اور ایک بڑے مالی بحران کو جنم دینے کے بعد سے تنخواہ نہیں ملی تھی انہیں طالبان نے تنخواہوں کی ادائیگی شروع کردی ہے،میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے ایک بیان میں کہاکہ زیادہ تر سرکاری ملازمین ابھی تک کام پر واپس نہیں آئے اور بہت سے لوگوں خاص کر دیہی ملازمین کو طالبان کے اقتدار پر قبضہ کرنے سے پہلے بھی مہینوں تک تنخواہ نہیں دی گئی تھی۔

وزارت خزانہ کے ترجمان احمد ولی حقمل کا کہنا تھا کہ ہم آج سے تنخواہوں کی ادائیگی شروع کردیں گے اور 3 ماہ کی تنخواہ ادا کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ملازمین کو 23 اگست سے اب تک کی تنخواہ ادا کی جائے گی اور کچھ سرکاری ملازمین کوطالبان کے قبضے سے پہلے والے مہینے کی بھی ادائیگی کی جائے گی۔

ادائیگی ملک کے بینکنگ سسٹم کے ذریعے کی جائے گی جس کے بارے میں انہوں نے کہا کہ گزشتہ حکومت کے خاتمے کے بعد سے مفلوج نہیں ہوا تھا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اسے معمول کے مطابق فعال ہونے میں کچھ وقت لگے گا تاہم حکومتی اہلکاروں کی اب تک ان کی پوری تنخواہوں تک رسائی نہیں ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں