وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہو گا

اسلام آباد (گلف آن لائن)وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل منگل کو وزیراعظم ہاوس میں ہو گا،اجلاس میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا،اجلاس میں مہنگائی سے متعلق اعدادو شمار کابینہ ارکان کے سامنے رکھے جائیں گے،کابینہ اجلاس میں 13 نکاتی ایجنڈا پر غور کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق کابینہ کو وزارتوں اور ڈویڑنز میں خالی آسامیوں بارے بریفنگ دی جائے گی،کابینہ آئی پی او پاکستان چیرمین اور ممبر کاپی رائٹ بورڈ کے ممبران کی تقرری کی منظوری دے گی۔ ذرائع کے مطابق کابینہ وزارت آئی ٹی کی سمری پر ممبر الیکٹرانک سرٹیفیکیشن ایکریڈیشن کونسل کی تقرری کی منظوری دے گی۔

ذرائع کے مطابق کابینہ 38 ادویات کی قیمتوں کی زیادہ سے زیادہ قیمت مقرر کرنے کی منظوری دے گی۔ ذرائع کے مطابق کابینہ وزارت پاور ڈویژن کی سمری پر حیسکو کے سی ای او کو ہٹانے کی بھی منظوری دے گی۔ ذرائع کے مطابق کابینہ کمیٹی برائے توانائی کے فیصلوں کی توثیق بھی ایجنڈے میں شامل ہے ،کابینہ وزارت آبی وسائل میں ممبر پاور اور ممبر واٹر کی تعیناتی کی منظوری دے گی،کابینہ کمیٹی برائے لیجیسلیٹو کے فیصلوں کی توثیق کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں