امریکا

امریکاکااگلے ماہ عراق سے تمام لڑاکادستوں کو واپس بلانے کا اعلان

منامہ (گلف آن لائن)امریکی وزیردفاع لائیڈ آسٹن نے کہا ہے کہ اس سال کے آخر تک عراق میں موجود تمام لڑاکافوجیوں کوواپس بلالیا جائے گا اوراس ضمن میں امریکا اپنے وعدے پرعمل درآمد کے لیے پرعزم ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق لائیڈ آسٹن نے بحرین میں سالانہ منامہ سکیورٹی ڈائیلاگ کے موقع پرعراقی وزیردفاع جمعہ الجبوری سے ملاقات کی اور ان سے عراق کی صورت حال پر گفتگو کرتے ہوئے داعش کے خلاف جنگ میں امریکا کی حمایت کا اعادہ کیا ۔انھوں نے کہا کہ عراق میں امریکا کااشتراک عراقی سیکورٹی فورسز کے ساتھ انٹیلی جنس، مشورے اور معاونت پر مشتمل ہوگا۔آسٹن نے اکتوبرمیں عراق میں عام انتخابات کے انعقاد پرجمعہ الجبوری کو مبارک باد دی اور رواں ماہ کے اوائل میں وزیراعظم مصطفی الکاظمی پرقاتلانہ حملے کی مذمت کی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں