لاہور (گلف آن لائن) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے اسکولوں کو ایک ہفتے بند رکھنے کی استدعا مسترد کر تے ہوئے آلودگی کا باعث بننے والی فیکٹریوں کو سیل کرنے کا حکم دے دیا۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے شیراز ذکا، آفتاب ورک اور ابو ذرسلمان خان نیازی کی درخواستوں پر سماعت کی، جس میں سموگ کیلئے اقدامات نہ کرنے اور مکمل لاک ڈوان کی استدعا کی گئی۔ عدالتی حکم پر میئر لاہور کرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید پیش ہوئے۔مئیر لاہور نے پنجاب حکومت کی شکایت کہ ان کو صرف 8 فیصد بجٹ استعمال کرنے کی اجازت ہے اور مکمل اختیارات نہیں دئیے جا رہے۔ عدالت نے کہا کہ آگے الیکشن آ رہے ہیں، آپ لاہور کی خدمت کریں۔
جسٹس شاہد کریم نے مئیر لاہور کو فوکل پرسن مقرر کرنے کا بھی حکم دے دیا۔ جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیئے کہ لاہور کو ایسے ہی صاف کرنا ہے، جیسے ہمارا گھر ہوتا ہے۔