اداکارہ کنگنا رباوت

کنگنا کے باغیانہ ریمارکس پر مبنی انسٹا گرام پوسٹ پر انکے خلاف مقدمہ درج

ممبئی (گلف آن لائن) بالی ووڈ کی متنازعہ بیانات کیلئے مشہور اداکارہ کنگنا رباوت کے باغیانہ ریمارکس پر مبنی انسٹا گرام پوسٹ پر انکے خلاف مقدمہ درج کرایا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق انڈین یوتھ کانگریس نے کنگنا رناوت کے خلاف پولیس کے پاس شکایت درج کروائی ہے جس میں اداکارہ پر سوشل میڈیا میں مبینہ باغیانہ ریمارکس پوسٹ کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

کنگنا کے خلاف یوتھ کانگریس نے جو مقدمہ درج کروایا اس میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم مودی کے زرعی قوانین کی منسوخی کے اعلان کے بعد کنگنا رناوت نے اپنے انسٹا اسٹوریز پر کہا کہ ملک میں ڈکٹیٹر شپ کی ضرورت ہے۔ درخواست میں کہا گیا کہ کنگنا رناوت متنازع بیانات دینے کے حوالے سے مشہور ہیں اور انسٹاگرام پر ان کے پرستاروں کی ایک بڑی تعداد ہے جو 78 لاکھ سے زیادہ ہے، لہذا ان کے جان بوجھ کر اس طرح کے غیر ذمہ دارانہ اور باغیانہ پوسٹ سے بھارت میں فتنہ انگیزی اور بے اطمینانی پھیل سکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں